واشنگٹن : امریکی قانون سازوں نے بنگلہ دیش کی سابق حکومت کے اہلکاروں پر پابندیوں کا مطالبہ کر دیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی کانگریس کے کچھ ڈیموکریٹس ارکان کی جانب سے امریکی وزیر خارجہ اور وزیر خزانہ کو خط لکھا گیا ہے۔امریکی قانون سازوں کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جن بنگلہ دیشی رہنماؤں نے وحشیانہ کریک ڈاؤن کیا ان کا جوابدہ ہونا ضروری ہے، شیخ حسینہ کی جماعت عوامی لیگ کے جنرل سیکرٹری اور وزیر داخلہ پر پابندی لگائی جائے۔خط میں امریکی قانون سازوں نے لکھا کہ ہم ایک پرامن اور جمہوری بنگلا دیش کی حمایت کے لیے کام جاری رکھیں گے۔
صدرایران نے کابینہ کی فہرست اسمبلی میں پیش کر دی
تہران : ایران کے نو منتخب صدر مسعود پزشکیان نے اپنی کابینہ کے لئے تجویز کردہ 19 شخصیات کے نام اسمبلی میں پیش کر دیئے ہیں۔پزشکیان کی فہرست میں وزارت خارجہ کے لئے صدر حسن روحانی کے دور کے نائب وزیر خارجہ اور جوہری سمجھوتوں کے مذاکرہ کار عباس عراقچی کا، وزارت داخلہ کے لئے انسدادِ منشیات کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور انقلابِ اسلامی فورسز کے سابق کمانڈروں میں سے بریگیڈیئر اسکندر مومنی کا اور وزارت دفاع کے لئے ائیر فورس کے سابق کمانڈر ایئر کموڈور عزیز ناصر زادے کا نام تجویز کیا گیا ہے۔فہرست میں وزارتِ خفیہ خبر رسانی کے لئے خاتون ماہرِ تعمیرات فرزانہ صادق کا نام پیش کیا گیا ہے۔