ہونولولو : امریکی ریاست ہوائی کے شہر ہونولولو کی ساحلی پٹی پر بوئنگ 737 کارگو طیارے کو انجن میں خرابی کے باعث سمندر میں ہی ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑگئی،جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار دونوں پائلٹ زخمی ہوئے۔ طیارہ ہونولولو سے جزیرہ ماوائی کی جانب گامزن تھا۔ ہوائی کے انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد اسے سمندر میں لینڈ کرنا پڑگیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق کوسٹ گارڈ ز نے دونوں پائلٹوں کو بچالیا اور انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا۔