دمشق : امریکی سینٹرل فورسز سینٹ کوم کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کریلا نے شام میں ہول اور روز کیمپوں کا دورہ کیا، جہاں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے۔ وائے پی جی نے داعش کے دہشت گردوں کے اہل خانہ کو رکھا ہوا ہے۔سینٹ کوم کی طرف سے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوریلا نے 21 اگست کو شام کا دورہ کرتے ہوئے مذکورہ دونوں کیمپوںکا جائزہ لیا۔اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ کوریلا نے ہول اور روز کیمپوں کے نام نہاد منتظمین اور وہاں موجود لوگوں سے ملاقات کی، یہ بتایا گیا کہ سینٹ کوم کمانڈر نے وہاں کے “انسانی صورتحال، کیمپ کی حفاظت اور بحالی کے عمل کو بڑھانے کی کوششوں” کی نگرانی کی۔بیان میں، یہ نوٹ کیا گیا کہ کریلا نے کہا کہ وہ کیمپوں میں موجود افراد کو ان کے اپنے ممالک میں واپس بھیجنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔