امریکی کمپنی ‘ایپل’ کے سینکڑوں ملازمین برطرف

   

واشنگٹن: آئی فون کی مشہور کمپنی ‘ایپل’ نے اپنے سینکڑوں ملازمین کو برطرف کرکے مختلف شعبوں کے کئی دفاتر بند کردیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ سال بعد رواں سال 2024 میں بھی دنیا بھر میں برطرفیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔رواں برس جن کمپنیوں نے اپنے ملازمین کو فارغ کیا ان میں اب آئی فون تیار کرنے والی مشہور کمپنی ایپل بھی شامل ہوگئی ہے ۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل نے باضابطہ اپنی کار اور مائیکرو ایل ای ڈی ایپل واچ پروجیکٹس بند ہونے کے بعد 600 سے زائد ملازمین کی برطرفی کی تصدیق کی ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل نے تازہ برطرفیوں کی تصدیق کی ہے ۔ کمپنی نے کیلیفورنیا ایمپلائمنٹ ڈیولپمنٹ محکمہ کو اطلاع دی ہے ۔فائلنگ کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایپل نے کیلیفورنیا میں 600 سے زیادہ ملازمین کو برطرف کیا ہے ۔ کمپنی نے برطرفیوں کا یہ فیصلہ کار اور اسمارٹ واچ ڈسپلے پروجیکٹ کے بند ہونے کی وجہ سے لیا ہے ۔مقامی قانون کے مطابق کمپنیوں کو برطرفیوں کا ملازمین کو فارغ کرنے کے بارے میں اطلاع دینی ہوتی ہے ۔