مسلم اور یہودی طلباء شامل ،غیر معینہ مدت تک کلاسیس کے بائیکاٹ کا اعلان
واشنگٹن: امریکہ کی براؤن یونیورسٹی کے طلبہ نے غزہ میں جنگ بندی کیلئے بھوک ہڑتال کردی۔ غزہ کیلئے بھوک ہڑتال کرنے والے 19 طلبہ میں مسلم اوریہودی طلبہ بھی شامل ہیں۔طلبہ کی جانب سے غیر معینہ مدت تک کلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے۔ طلبہ نے مطالبہ کیا ہیکہ فلسطین میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث کمپنیوں سے تعلق ختم کیاجائے۔اس کے علاوہ طلبہ نے اسرائیلی حمایتی کارپوریشن سے رابطہ منقطع کرنے کابھی مطالبہ کیا ہے۔غزہ میں جنگ شروع ہوکر تقریباً 4 ماہ ہورہے ہیں۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ اور مغربی کنارے میں مسلسل بمباری کے نتیجہ میں تقریباً 27000 افراد شہید ہوچکے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں لوگ زخمی ہیں۔ شہداء میں معصوم بچوں اور خواتین کی اکثریت ہے اسرائیل کی اس جارحیت کے خلاف دنیا بھر میں مسلسل احتجاج کیا جارہا ہے اور آج امریکی یونیورسٹی کے طلبہ نے بھی احتجاج کیا۔
