نیویارک : سکریٹری جنرل گوتریس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں پریس کے ارکان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں پر پولیس کے چھاپوں کو روکنے اور آزادی اظہار اور پرامن مظاہرے کے حق کی ضمانت دینا ضروری ہیاقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے امریکہ میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں کے حوالے سیکہا ہے کہ یونیورسٹیوں کو سمجھداری سے حالات سے نمٹنا چاہیے۔گوتریس نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی عمارت میں پریس کے ارکان کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی یونیورسٹیوں میں فلسطین کی حمایت میں مظاہروں پر پولیس کے چھاپوں کو روکنے اور آزادی اظہار اور پرامن مظاہرے کے حق کی ضمانت دینا ضروری ہے۔دوسری جانب گوتیرس نے کہا کہ نفرت انگیز تقریر ناقابل قبول ہے۔