حیدرآباد/22 اگسٹ ( سیاست نیوز) امریکہ کی مختلف یونیورسٹیز میں گریجویٹ اور انڈر گریجویٹ تعلیم کے خواہاں طلبہ کیلئے 27 اگسٹ اور 3 ستمبر کو ورچول ایجوکیشن فیر کا انعقاد عمل میں آئے گا۔ امریکی کونسلیٹ کے مطابق فیر میں شرکت مفت رہیگی اور 100 سے زائد مسلمہ امریکی یونیورسٹیز سے طلبہ اور سرپرست ربط میں آسکتے ہیں۔ یونیورسٹیز و کالجس جہاں انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ کے علاوہ ڈاکٹریٹ کی سطح تک تعلیم کے مواقع ہیں ان سے آن لائن ربط قائم کیا جاسکتا ہے۔ طلبہ امریکہ میں بیچلر پروگرام کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ 27 اگسٹ اور 3 ستمبر کے ورچول فیرس کیلئے طلبہ کیلئے علحدہ ویب سائیٹ جاری کی گئی ہیں۔ ایسے طلبہ جو 27 اگسٹ کو گریجویٹ ورچول فیر میں حصہ لینا چاہتے ہیں وہ ماسٹرس اور پی ایچ ڈی پروگرامس کے بارے میں خود کو درج ذیل ویب سائیٹ پر رجسٹرڈ کرسکتے ہیں
https://bit.ly.EdUSAFair21EmbWeb ۔
جبکہ 3 ستمبر کے ورچول فیر کیلئے ویب سائیٹ
https://bit.ly.UGEdUSAFair21EmbWeb
پر رجسٹرڈ کرسکتے ہیں۔ مذکورہ فیرس میں شرکت سے طلبہ کو امریکن یونیورسٹیز اور کالجس میں تعلیم کے مواقع سے متعلق تفصیلات حاصل کرنے میں مددملے گی۔R
