امریکیوں کی اکثریت فلسطینی ریاست کے حق میں

   

نیویارک : 22 اگست ( ایجنسیز ) امریکیوں کی اکثریت نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دے دی۔اپسوس کے سروے میں بڑی تعداد میں امریکی شہریوں نے فلسطینی ریاست کے حق میں رائے دی۔سروے کے مطابق 58 فیصد امریکیوں کا ماننا ہے کہ اقوام متحدہ کے تمام رکن ممالک کو فلسطین کو ایک ریاست کے طور پر تسلیم کرنا چاہیے۔سروے میں 33 فیصد نے اس سے اتفاق نہیں کیا جبکہ 9 فیصد نے کوئی رائے نہیں دی۔سروے کے دوران امید ظاہر کی گئی کہ اسرائیل اور حماس 60 روزہ جنگ بندی اور یرغمالیوں کی جزوی رہائی کے معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ سروے ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کینیڈا، برطانیہ اور فرانس نے فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے اور غزہ میں قحط کی صورتحال شدت اختیار کر رہی ہے۔

اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقیں
تہران : 22 اگست ( ایجنسیز ) اسرائیل سے جنگ کے بعد ایران میں پہلی فوجی مشقوں کا آغاز ہوگیا۔ ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق اسرائیل سے 12 روزہ جنگ کے بعد گزشتہ روز پہلی فوجی مشقوں کا آغاز کیا گیا جس دوران ایرانی بحریہ نے نے بحر ہند میں اہداف پر میزائل اور ڈرونز داغے۔واضح رہیکہ جون میں ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد جنگ 12 روز تک جاری رہی تھی اور جنگ کے دوران امریکہ نے بھی ایران کی جوہری تنصیبات پر بمباری کی تھی۔