لکھنؤ ۔ /15 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) املاک کو نقصان پہونچانے کے ہرجانہ آرڈیننس کو گورنر اترپردیش آنندی بین پٹیل نے منظوری دیدی ہے ۔ یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے سی اے اے کیخلاف احتجاج کے دوران تشدد میں املاک کو نقصان پہونچانے کا ہرجانہ طلب کیا ہے ۔ یو پی کے کئی مسلم شخصیتوں کیخلاف ہورڈنگس مہم کے بعد ہرجانہ آرڈیننس لایا گیا۔