امن و امان کی برقراری میں عوام پولیس کا ساتھ دیں

   

لنگم پیٹ میں کارڈن سرچ ، ضلع ایس پی کا خطاب
یلاریڈی۔/7 ستمبر، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) امن وامان کی برقراری کیلئے عوام کا تعاون اگر رہا تو مواضعات میں مسائل ہی نہ ہوں گے۔ ضلع ایس پی شریمتی شویتا نے یہ بات کہی۔ انہوں نے منڈل لنگم پیٹ کے علاقہ موتھا میں پولیس کے ساتھ کارڈن سرچ کرتے ہوئے عوام سے کہا کہ پولیس ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے لگاتار کوشش کرتی ہی رہتی ہے۔ ہر موضع میں سی سی کیمروں کو نصب کرنے کا مشورہ دیا۔ تمام گاڑی رانوں کو متعلقہ ضروری کاغذات ساتھ رکھنے کو کہا۔ گنیش وسرجن کو پرامن طریقہ سے انجام دینے ایک دوسرے کے ساتھ بہتر تعلقات رکھنے عوام کو مشورہ دیا اور کہا کہ گنیش وسرجن کے دوران ڈی جے ساؤنڈ کا استعمال نہ کریں۔ضلع ایس پی نے کارڈن سرچ کے دوران 150 بائیک ، چار آٹوز مہر بند کیا۔ اس موقع پر یلاریڈی ڈیویژن ڈی ایس پی مسٹر ستنا، سداشیو نگر سرکل انسپکٹر مسٹر رام انجینلو ، زیڈ پی ٹی سی شریمتی سری لتا، سرپنچ مسٹر رام ریڈی، سنتو ش ریڈی، سب انسپکٹران میں مسٹر سکھیندر ریڈی، نریش ، کرشنا مورتی، ستیش، موہن، کمار راجا اور وینکٹ رمنا موجود تھے۔