امن کی فضاء کو مکدر کرنے والوں کو سخت انتباہ

   

ونپرتی میں مختلف مذہبی و سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ضلع ایس پی کی پریس کانفرنس
ونپرتی ۔ یکم ؍ ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) فرقہ وارانہ فساد اور امن خراب کرنے والوں پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو برقرار رکھنے ونپرتی ایس پی راولا سریدھر نے عوام سے اپیل کی ونپرتی ایس پی دفتر میں انہوں نے کل تمام مذاہب کے رہنماؤں کے ساتھ اخباری نمائندوں سے بات کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ونپرتی ٹاؤن پولیس نے اس ماہ کی 23 تاریخ کو ونپرتی کے چانکیہ ہائی اسکول میں انتظامیہ کے اجازت سے ایک کمرے میں نماز ادا کرنے والی لڑکیوں کی ویڈیو وائرل ہوئی اور ویڈیو نکالنے والوں پر کیس درج کیا گیا ہے ایس پی نے کہا کہ بعض احباب سوشل میڈیا کے سہارے شہر ونپرتی میں امن کی فضاء کو خر اب کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ضلع ایس پی نے انتشار پھیلانے والوں کو خبردار کیا کہ اگر وہ چھوٹے چھوٹے واقعات کے بہانے ونپرتی شہر میں انتشار پھیلانے کی کوشش کریں گے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی انہوں نے عوام کو چوکس رہنے اور پولیس کے ساتھ تعاون کرنے کا مشورہ دیا۔ امن و امان میں خلل ڈالنے والی طاقتیں فوری اپنے حرکت سے باز آنے ہندو مسلم مذہبی رہنماؤں نے انتباہ دیا اور کہا کہ ونپرتی ضلع میں ہم سب بھائی بہنوں کی طرح تہوار مناتے ہیں لیکن حیدرآباد دیگر مقامات کے لوگ غیر ضروری فرقہ واریت پیدا کرنے کی نیت سے سوشل میڈیا پر جھوٹے پیغامات بھیج کر عوام کو گمراہ کررہے ہیں اس موقع پر محمد افضل الدین معتمد جامع مسجد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ مسلم مذہبی رہنماؤں کے طور پر، ہم پولیس سے ان لوگوں کی شناخت کرنے کیلئے کہہ رہے ہیں جو ونپرتی کے لوگوں کے درمیان مذہبی تنازعات پیدا کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔مسٹر نارائنا ۔بی جے پی ضلع صدر نے کہا کہ ونپرتی کے لوگ پرامن لوگ ہیں جو مذہبی جھگڑوں میں نہیں پڑتے اور امن و سلامتی کو خراب کرنے والوں کی مخالفت کرتے ہیں اور ہم سیاست سے بالاتر ہو کر پولیس کے ساتھ تعاون بھی کریں گے۔عبدالجبارسی پی ایم سکریٹری کہا کہ میں پولیس سے اس موقع پر نائک، ونپرتھی سرکل انسپکٹر، ناگبھوشن راؤ، انسپکٹر، اپالا نائیڈو ونپرتی ٹاؤن 2، ایس آئی راما راجو، منیرالدین محمد افسر کے علاوہ دیگر موجود تھے۔