امن کے ماحول میں تہوار منانے کی خواہش

   

Ferty9 Clinic

مدہول: تہوروں کو امن وامان کے ساتھ منا کر سماج میں سکون کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے کا اظہار مسٹر اے ایس پی کرن کھرے نے تانور کا دورہ کرتے ہوئے کیا تانور مستقر پر آج اے ایس پی بھینسہ کرن کھرے نے اچانک دورہ کرتے ہوئے سی سی کیمروں کی جانچ کی اور جو سی سی کمرے ناکارہ ہیں فوری درستگی کی ہدایت دی اور کہاکہ قریب گنیش تہوار ارہا ہے اس میں، ڈی جے سسٹم کا بالکل استعمال نہ کریں ورنہ سخت کاروئی کی جائے گئی تانور ایس آٰئی سے سی سی کیمروں کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ، بعد میں دکانوں کی جانچ پڑتال کی اور روڈ سائیڈ کی تنصیب کیلئے دکان کے مالکین کو ہدایات دیں کے سی سی کیمروں کی جانچ کرلیں بعد ازاں ڈی جے شاپس کو چیک کیا اور انہیں خبردار کیا کہ کسی بھی جلوس میں ڈی جے سسٹم نہ لگائیں۔