امیت شاہ ‘ نتیش کمار کے ’ محبوب ‘ تیجسوی یادو

,

   

Ferty9 Clinic

پٹنہ 4 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آر جے ڈی لیڈر و لالو پرساد یادو کے فرزند تیجسوی یادو نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو چیف منسٹر بہار نتیش کمار کا محبوب قرار دیا ہے ۔ دہلی اسمبلی انتخابات میں ایک ریلی کے دوران تنیش کمار کے امیت شاہ کے ساتھ ایک اسٹیج پر آنے کا حوالہ دیتے ہوئے تیجسوی یادو نے کہا کہ نتیش نے اپنے جھوٹ کے سابقہ ریکارڈ توڑ دئے ہیں اور وہ کسی بھی حال میں امیت شاہ کے ساتھ اسٹیج پر آنا چاہتے تھے۔ واضح رہے کہ نتیش کمار نے دہلی میں تین انتخابی ریلیوں سے خطاب کیا تھا اور ایک میں امیت شاہ کے ساتھ تھے ۔