امیت شاہ نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں منی پور کی صورتحال کا جائزہ لیا

   

نئی دہل :منی پور میں بڑھتے تشدد کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو یہاں سینئر سیکورٹی حکام کی میٹنگ میں سکیوریٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔مرکز میں سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ مہاراشٹرا میں انتخابی مہم چھوڑ کر یہاں پہنچے اور نارتھ بلاک میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ میٹنگ میں منی پور کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ریاست میں امن قائم کرنے اور حالات کو معمول پر لانے پر وہ کل بھی سینئر عہدیداروں سے بات کریں گے ۔قابل ذکر ہے کہ منی پور میں تشدد کے تازہ واقعات کے بعد کئی اضلاع میں کرفیو نافذ کر دیا گیا اور کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات بھی بند ہیں۔تشدد کے واقعات کے بعد ہجوم نے کچھ ایم ایل اے اور وزراء کے گھروں میں توڑ پھوڑ اور آگ لگا دی۔