سیتامڑھی،8 اگست (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے آج سیتامڑھی سے نئی دہلی کیلئے نئی امرت بھارت ٹرین سروس کو ہری جھنڈی دکھاکر روانہ کیا ہے ۔آج اس کا افتتاح سیتامڑھی سے 05599سیتامڑھی۔دہلی خصوصی طور پر کیاگیا۔ دہلی اور سیتامڑھی کے درمیان ٹرین نمبر 14048/14047 دہلی۔ سیتامڑھی۔ دہلی امرت بھارت ایکسپریس کی باقاعدہ آمدورفت دہلی سے 9اگست سے ہر ایک سنیچر کو اور سیتا مڑھی سے دس اگست سے ہر ایک اتوار کو شروع ہوگی ۔ٹرین نمبر 14048 دہلی۔ سیتامڑھی امرت بھارت ایکسپریس 9 اگست سے ہر ہفتہ کو دہلی سے 14.00 بجے روانہ ہوگی اور غازی آباد، ٹنڈلا، کانپور سنٹرل، لکھنو، گونڈہ، بستی، گورکھپور، کپتان گنج، سسوا بازار، بگہا، نرکٹیا گنج، سکٹا ، رکسول ، بیرگنیا اسٹیشن پر رکتے ہوئے اگلے دن 10.45 بجے سیتامڑھی پہنچے گی۔ واپسی میںمیں ٹرین نمبر 14047 سیتامڑھی۔دہلی امرت بھارت ایکسپریس 10 اگست سے ہر اتوار کو 22.15 بجے سیتامڑھی سے روانہ ہوگی اور مذکورہ اسٹیشنوں پر رکتے ہوئے اگلے دن 22.40 بجے دہلی پہنچے گی۔
غور طلب ہے کہ یہ ساتویں امرت بھارت ٹرین ہے جو بہار کو انڈین ریلوے سے ملی ہے ۔ اس سے پہلے ، جب ملک میں پہلی بار امرت بھارت ٹرینیں تیار ہوئی تھیں، انہیں دربھنگہ سے ایودھیا آنند وہار ٹرمینل اور مالدہ ٹا[؟]ن سے سر ایم ویشوشوریا ٹرمینل بنگلور تک چلایا گیا تھا۔ سہرسہ اور ممبئی کے درمیان امرت بھارت ایکسپریس کا آغاز وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔ اس کے علاوہ پٹنہ اور نئی دہلی کے درمیان روزانہ چلنے والی امرت بھارت ایکسپریس کے ساتھ ساتھ موتیہاری سے آنند وہار، دربھنگہ سے لکھنو[؟][؟] اور بھاگلپور، گیا، سہسرام کے راستے مالدہ ٹا[؟]ن سے لکھن[؟] کیلئے امرت بھارت ایکسپریس ٹرینیں چلائی جا رہی ہیں، جس سے بہار کے لوگوں کو کافی فائدہ ہو رہا ہے ۔