امیت شاہ کا آج نظام آباد میں خطاب

   

حیدرآباد 5 مارچ ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ میں بی جے پی کی لوک سبھا انتخابات کی تیاریوں کا کل چہارشنبہ سے آعاز ہوگا جب صدر امیت شاہ نظام آباد میں پارٹی ورکرس سے خطاب کرینگے ۔ امیت شاہ عادل آباد ‘ نظام آباد ‘ کریمنگر اور میدک لوک سبھا حلقوں کے بی جے پی کارکنوں سے خطاب کرینگے ۔ بی جے پی ایم ایل سی این چندر راو نے یہ بات بتائی ۔ اس سے قبل اس طرح کے اجلاسوں سے مرکزی وزرا نتن گڈکری اور اسمرتی ایرانی نے بھی خطاب کیا تھا ۔ امیت شاہ کے دورہ سے پارٹی کارکنوں کو متحرک کئے جانے کا امکان ہے ۔