امیت شاہ کا این آر سی سے متعلق بیان

   

کیا دستور کے خلاف نہیں ہے ؟ اداکار سدھارتھ
ممبئی ۔ 2اکٹوبر ( سیاست ڈاٹ کام) فلمی اداکار سدھارتھ نے یہ کہا کہ مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ پر سخت نکتہ چینی کی کہ انہوںنے کہا تھا کہ این آر سی سے قبل مودی حکومت شہریت میں ترمیم کا بل پارلیمان میں پیش کرے گی ۔ اس بل میں ہندوؤں ، سکھوں ، جینوں ، بدھ مت کے ماننے والوں اور سیاسی پناہ گزینوں کو شہریت کی ضمانت دی جائے گی ۔ سدھارتھ نے اپنے ٹوئیٹر پر کہا کہ کیا یہ بات دستور کے خلاف نہیںہے کہ پناہ گزینوں سے کہا جائے کہ صرف مسلمانوں کو ہندوستان چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑے گا ؟ یہاں کیا ہورہا ہے ، یہ سب کیا ہے؟ ۔