نئی دہلی 13 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ نے 2شمال مشرقی ریاستوں میگھالیہ اور اروناچل پردیش کو اتوار اور پیر کو مقررہ دورہ منسوخ کردیا ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ یہ منسوخی آسام اور میگھالیہ میں سٹیزن شپ (ترمیمی) ایکٹ 2019 کے خلاف جاری وسیع تر احتجاجوں کے پس منظر میں ہے۔ ویسے وزارت داخلہ نے سرکاری طور پر اِس منسوخی کی وجہ نہیں بتائی ہے۔
