امیت شاہ کا کل دورۂ اروناچل پردیش

   

نئی دہلی 18 فروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ جمعرات کو اروناچل پردیش کا دورہ کریں گے اور ریاست کی 34 ویں یوم تاسیس تقریب میں 20 فروری کو شرکت کریں گے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ اس موقع پر امیت شاہ صنعت اور شاہراہوں سے متعلق مختلف پراجکٹس کا بھی افتتاح کریں گے۔ اروناچل پردیش پولیس کے نئے ہیڈکوارٹر کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔ وہ اروناچل پردیش انڈسٹریل اینڈ انوسٹمنٹ پالیسی کا بھی آغاز کریں گے۔ مرکزی وزیر اسپورٹس کرن ریجیجو بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ ہوں گے جن کا تعلق اروناچل پردیش سے ہی ہے۔