امیت شاہ کی دو روزہ دورہ پر کیرالا آمد

   

ترووننت پورم : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ جمعہ کو ریاست کے دو روزہ دورے پر کیرالہ پہنچیں گے۔ امیت شاہ بین ریاستی کونسل کی میٹنگ کا افتتاح کرنے کے لیے ترووننت پورم میں ہوں گے ، جس میں جنوبی ہند کے تمام وزرائے اعلیٰ کی شرکت متوقع ہے ۔شام 5.30 بجے ترووننت پورم بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے پر بی جے پی کارکنوں کی جانب سے ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔ امیت شاہ ہفتہ کو الساج کنونشن سنٹر، کزہ کوٹم میں بی جے پی کے درج فہرست ذاتوں کی کانفرنس کا افتتاح کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ کوولم میں بین ریاستی کونسل کی میٹنگ کے پیش نظرآس پاس کے مقامات پر سخت ٹریفک پابندیاں عائد کی جائیں گی۔کیرلا کے وزیر اعلیٰ پنارائی وجین نے حالانکہ امیت شاہ کو الاپوزا میں سالانہ نہرو ٹرافی بوٹ ریس میں شرکت کے لیے مدعو کیا، لیکن سیکورٹی وجوہات کی وجہ سے ان کے دوروزہ مصروف پروگرام میں یہ پروگرام شامل نہیں ہے۔دوسری جانب ، اپوزیشن کانگریس کے ذریعہ سی پی ایم اور بی جے پی کے خفیہ سیاسی سمجھوتے میں شامل ہونے کا الزام لگانے کے بعد وزیراعلیٰ کے ذریعہ امیت شاہ کو مدعو کئے جانے سے تنازعہ پیدا ہوگیا ہے ۔