امیت شاہ کی صحت پر غیرانسانی تبصرے قابل مذمت : نڈا

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی ۔9 مئی (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی کے صدر جے پی نڈا نے ہفتہ کو کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صحت کے بارے میں ’غیرانسانی‘ تبصرے ’انتہائی قابل مذمت‘ ہیں۔ نڈا نے ٹوئٹ کیا کہ ’مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی صحت کے بارے میں غیرانسانی تبصرے انتہائی قابل مذمت ہیں۔ کسی کی صحت کے بارے میں اس قسم کے گمراہ کن افواہیں پھیلانا ایسا کرنے والوں کی ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے۔ میں اس کی مذمت کرتا ہوں۔ خدا سے دُعا کرتا ہوں کہ انہیں اچھی سوچ سمجھ دے‘۔