امیت شاہ کے بیان پر سماجوادی پارٹی کا احتجاج

   

رائے بریلی : اترپردیش رائے بریلی میں سماج وادی پارٹی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے باباصاحب بھیم راؤامبیڈکر پر بیان کے خلاف کثیر تعداد میں ہفتہ کو کلکٹریٹ پہنچ کر سٹی مجسٹریٹ کے ذریعہ سے صدرجمہوریہ کو میمورنڈم سونپا۔ سماج وادی پارٹی ضلع صدر ای ویریندر یادو کی قیادت میں سینکڑوں سماجوادی پارٹی کارکنان نے کلکٹریٹ پہنچ کر وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کے خلاف میمورنڈم مجسٹریٹ کے ذریعہ صدرجمہوریہ کو بھیجا ۔ پہلے ایس پی کاپروگرام ڈی ایم کے ذریعہ سے میمورنڈم سونپنے کا تھا لیکن ہفتہ کو تحصیل دیوس کی وجہ ڈی ایم جن شنوائی میں مصروف تھے اس وجہ سے یہ میمورنڈم سٹی مجسٹریٹ کے ذریعہ سے صدرجمہوریہ کو سونپا گیا۔ میمورنڈم میں پارٹی نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے پارلیمنٹ سیشن بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر کے حوالے سے بیان پر کہا کہ ناشائستہ اورقابل اعتراض بیان سے ملک کے عوام کو گہری چوٹ پہنچی ہے ۔ یہ بیان بی جے پی کی آئین اور جمہوریت مخالف ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے ۔
جھارکھنڈ :سی پی آئی ایم ایل نے امیت شاہ کا پتلا جلایا
رانچی : رانچی البرٹ ایکا چوک پر سی پی آئی (ایم ایل) نے بابا صاحب امبیڈکر کی توہین کے خلاف امیت شاہ کا پتلا جلا کر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مودی معافی مانگو، امت شاہ کو برخاست کرو، آئین زندہ باد، منوواد مرداباد، ایوان کو غنڈہ گردی کا اکھاڑا نہیں بننے دیں گے کے نعرے لگاتے ہوئے امیت شاہ کا پتلا جلایا گیا۔ سی پی آئی ایم ایل نے بابا صاحب امبیڈکر کے خلاف وزیر داخلہ امیت شاہ کے بیان کی مذمت کی ہے ۔