امیت شاہ یا کوئی شاہ تمل ناڈو پر حکومت نہیں کر سکتا: اسٹالن

   

چینائی: مرکزی بی جے پی حکومت پر تمل ناڈو کے مفادات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگاتے ہوئے ریاست کے وزیر اعلیٰ اور دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) لیڈر ایم کے اسٹالن نے خبردار کیا ہے کہ نہ صرف مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ بلکہ کوئی بھی شاہ ریاست پر حکومت نہیں کر سکتا۔مسٹر اسٹالن نے آج یہاں تروولور ضلع کے پونیری کے اننادارکپم گاؤں میں 390 کروڑ روپے کی لاگت والے 7369 روپے کے نئے پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے یہ انتباہ دیا ساتھ ہی انہوں نے 418.15 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹوں کا بھی افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ تمل زمین نے ریاست کے حقوق اور خودمختاری پر کسی کا دعویٰ نہیں رہنے دیا۔
وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر داخلہ امیت شاہ سمیت مرکز پر سخت حملہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب جبکہ انتخابات میں صرف ایک سال رہ گیا ہے ، ہمیں معلوم ہے کہ آپ کی ایجنسیاں ہمیں ڈرا ئیں گی اور دھمکائیں گی۔ مسٹر اسٹالن نے مزید کہا کہ ریاست کے لوگ ایسی دھمکیوں سے خوفزدہ ہوکر غلام نہیں بنیں گے ۔انہوں نے کہاکہ امیت شاہ یا کوئی بھی شاہ یہاں حکومت نہیں کر سکتا۔ یہ تمل ناڈو ہے ، جب تک متھوول کروناندھی اسٹالن ہے ، ان کا کوئی بھی منصوبہ کامیاب نہیں ہوگا۔