امیت شاہ یکم مارچ کو کولکاتا میں ریالی سے خطاب کریں گے

   

کولکاتا ۔25فروری(سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ یکم مارچ کو کلکتہ کے تاریخی شہید مینار میدان میں بی جے پی کی ریلی سے خطاب کریں گے ۔امیت شاہ اور بی جے پی کے قومی جے پی نڈا 29فروری کو کلکتہ آئیں گے اور اسی دن ریاستی لیڈروں کے ساتھ تبادلہ میٹنگ کرکے اگلے سال ہونے والے اسمبلی انتخابات اورشہریت ترمیمی ایکٹ اور این آر سی سے متعلق بات چیت کی جائے گی۔بی جے پی کے ریاستی صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اس ریالی کی تیاریاں زوروں پر ہے ۔