ایشوریہ رائے بچن ایک بار پھر پردے پر دھماکہ دار انداز میں دکھنے والی ہیں کیونکہ اس بار وہ مشہور ڈائرکٹر منی رتنم کی فلم میں نظر آنے والی ہیں۔ اس سے بڑھ کر ایک بات اور یہ ہے کہ وہ اپنے سسر امیتابھ بچن کے ساتھ تقریباً 11 سال بعد بڑے پردے پر نظر آنے والی ہیں۔ اس سے قبل دونوں ڈائرکٹر رام گوپال ورما کی فلم سرکار راج اور ایش راج بینر کی فلم بنٹی اور ببلی کے مشہور گیت ’’کجرارے‘‘ میں نظر آئے تھے۔ کچھ دنوں پہلے دونوں کلیان جیولرس کے ایک ایڈ میں بھی نظر آئے تھے۔ پچھلے کافی عرصہ سے منی رتنم کرشنا مورتی کے ناول ’’یونین سلیون‘‘ پر کام کررہے تھے۔۰ یہ ایک تاریخی ناول ہے بتادیں اس میں ایشوریہ رائے بچن اور وکرم کے علاوہ وجئے سٹھوپتی، سمبھو اور جیم روی بھی نظر آئیں گے۔ اس فلم کے لئے پروڈیوسر منی رتنم مہیش بابو کو سائن کرنا چاہتے تھے۔ وہ یہ بھی چاہتے تھے کہ فلمی پردے پر وکرم اور مہیش بابو کی جوڑی ایک ساتھ نظر آئے لیکن ایسا نہیں ہو پایا۔