امیتھی میں سمرتی ایرانی کی بی جے پی کارکنوں سے ملاقات

   

امیتھی (یوپی) 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی قائد سمرتی ایرانی نے آج کئی پارٹی کارکنوں سے مختلف اسمبلی حلقوں میں ملاقات کی۔ وہ لوک سبھا انتخابی حلقہ امیتھی کا دورہ کررہی تھیں۔ اُنھوں نے جگدیش پور کا بھی دورہ کیا اور مختلف انتخابی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ مرکزی وزیر جو موجودہ رکن پارلیمنٹ، صدر کانگریس راہول گاندھی کے مقابلہ میں ہیں، گھر گھر رابطہ پروگرام للوئی میں چلارہی ہیں۔ وہ پہلے دن یعنی جمعرات کو صدر کانگریس پر تنقید کی تھی جنھوں نے کیرالا کے حلقہ وائیناڈ سے مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور اِسے امیتھی کی توہین قرار دیا تھا۔ اپنے آپ کو دیدی کہتے ہوئے سمرتی ایرانی نے کہا تھا کہ یہ ایک اتفاق ہے کہ اور خدا کی نشانی ہے کہ دیدی یہاں آئی ہوئی ہیں جبکہ لاپتہ رکن پارلیمنٹ کیرالا پہونچ گئے ہیں۔ میں عوام کا آشیرواد لینے آئی ہوں اور اِس آشیرواد سے مجھے جوش اور ولولہ حاصل ہوگا۔