امیتھی میں مدرسہ کا انہدام تعمیر غیر قانونی تھی، حکام کا بیان

,

   

امیتھی : اترپردیش کے ضلع امیتھی کے نظم و نسق نے ایک مدرسہ کو منہدم کردیا ہے جو بتایا گیا کہ ایک پیسچر (چراگاہ) کے لئے مختص کردہ اراضی پر تعمیر کیا گیا تھا۔ گوری گنج علاقہ میں موضع گجر تولہ میں پولیس نے بھاری جمعیت کے ساتھ اِس انہدام کو یقینی بنایا۔ تانڈہ۔ بانڈہ نیشنل ہائی وے سے قریب واقع مدرسہ 2009ء سے چل رہا تھا اور مقامی عدالت میں کیس جاری ہے۔ تاہم گزشتہ 2 سال سے اِس عمارت سے کوئی تدریسی کام انجام نہیں دیا جارہا تھا۔ امیتھی نظم و نسق نے مدرسہ کے مالک پر 2.24 لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔