امیر قطر کی سعودی میں جی سی سی کانفرنس میں عدم شرکت

   

دوحہ ۔ 10 ۔ ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی ریاض میں منعقد ہونے والی خلیجی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے ۔ وہاں کے سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی ۔ اس طرح اب سعودی عرب اور قطر کے درمیان مفاہمت کی جو توقع پیدا ہوئی تھی ، وہ ایک بار پھر دھندلی پڑگئی ۔د وسری طرف امیر قطر نے وزیراعظم عبداللہ بن ناصر بن خلیفہ الثانی کو قطری وفد کی قیادت کرنے کی ہدایت کی ہے جو جی سی سی کانفرنس میں شرکت کریں گے ۔