امیر کویت کے انتقال پر 4 اکتوبر کو سوگ منانے ہندوستان کا اعلان

,

   

نئی دہلی : امیر کویت شیخ صبا الاحمد الجابر الصبا کے انتقال کے احترام میں ہندوستان نے 4 اکتوبر کو ملک بھر میں ایک دن کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔ امیر کویت کا 29 ستمبر کو 91 سال کی عمر میں امریکہ میں دوران علاج انتقال ہوگیا۔ 4 اکتوبر کو تمام سرکاری عمارتوں پر قومی پرچم نصف بلندی پر لہرایا جائے گا اور کوئی سرکاری تقریب نہیں ہوگی۔