امیرالہند مولانا ارشد مدنی کی ہدایت پر جمعیۃ علماء ہند کا وفد تریپورہ کے دورے پر،فسادیوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

   

جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے تریپورہ فساد میں مسلمانوں کے جلائے گئے مکانات کا معائنہ کیا اور تریپورہ کے تشدد میں مساجد اور دکانوں میں لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کرنے والی فرقہ پرست طاقتوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔جمعیۃعلماء کے قومی صدرحضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب کی ہدایت پر جمعیۃ علماء کا ایک وفد تریپورہ فساد متاثرہ علاقوں میں پہنچا، جہاں وفد نے جلے ہوئے مکانات، دکانوں اور متاثرہ مساجد کا دورہ کیا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جمعیۃ علماء کا وفد تریپورہ میں مولانا ارشد مدنی صاحب کے صاحبزادے مولانا سید اظہر مدنی اور جمعیۃ علماء کے قومی جنرل سکریٹری مفتی معصوم ثاقب قاسمی قیادت میں ایک وفد متاثرہ علاقوں کے دورے پر ہے۔ ایک ہفتہ قبل فرقہ پرست طاقتوں نے مسلمانوں کی مساجد میں توڑ پھوڑ کی تھی اور گھروں اور دکانوں کو آگ لگا دی جس کی وجہ سے مسلمان خوفزدہ اور پریشان ہیں۔ جمعیۃ علماء کے وفد نے سب سے پہلے خوف و ہراس کے ماحول سے مسلمانوں کو نکلنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ آگ لگانے والی فرقہ پرست طاقتیں ملک کی غدار ہیں۔جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے اور مجرموں کو گرفتار کرنے کا مطالبہ پرزور انداز میں اٹھایا