امیزان ویب سروسیس کی خدمات میں توسیع کا فیصلہ

   

کمپنی وفد کی ریونت ریڈی سے ملاقات، ڈیٹا سنٹر پراجکٹ میں دلچسپی
حیدرآباد 4 نومبر (سیاست نیوز) امیزان ویب سروسیس کے وفد نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے ملاقات کی۔ چیف منسٹر نے امیزان کو تلنگانہ میں سرمایہ کاری پر حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ امیزان ویب سروسیس عہدیداروں پر مشتمل وفد نے چیف منسٹر کو اپنے ڈیٹا سنٹر پراجکٹس کے علاوہ توسیعی منصوبہ سے واقف کرایا۔ چیف منسٹر کو بتایا گیا کہ امیزان ویب سروسیس کا تلنگانہ میں خدمات میں مزید توسیع کا منصوبہ ہے۔ ریونت ریڈی نے سرمایہ کاری پر حکومت سے ہرممکن مدد کا بھروسہ دلایا۔ چیف منسٹر نے کہاکہ حیدرآباد کو سرمایہ کاری کے عالمی مرکز میں تبدیل کرنے کے اقدامات کئے جارہے ہیں۔ اُنھوں نے آئی ٹی، فارما، ڈیفنس اور دیگر شعبہ جات میں سرمایہ کاری کی تفصیلات سے واقف کرایا۔1