ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں بیڈمنٹن ریکٹ بھی خرید سکیں۔

   

پٹنہ ۔ ہندوستان کے بیڈمنٹن کھلاڑی پرمود بھگت جنہوں نے ایس ایل 3 زمرے میں ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتا لیکن ان کے پاس اتنے پیسے نہیں تھے کہ وہ اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں میں بیڈمنٹن ریکٹ بھی خرید سکیں۔ ضلع ویشالی کے حاجی پور شہر کا رہنے والا بھگت کھیلوں میں قدرتی صلاحیت کے حامل کھلاڑی ہیں۔سنہری کامیابی کے بعد ان کے والد راما بھگت نے اپنے بیٹے کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ بچپن میں شہر کے کسی بھی شخص کو متاثر کرتا تھا۔ جب وہ صرف پانچ سال کا تھا وہ پولیو کا شکار ہوگیا۔ چونکہ ہماری مالی حالت اچھی نہیں تھی اور میری بہن کیشونی دیوی اور اس کے شوہر کیلاش بھگت کے ہاں بچہ نہیں تھا لہذا انہوں نے پرمود کو گود لیا اور اسے بھوبنیشور لے گئے۔انہوں نے مزید کہا ابتدا میں ہمارے پاس اس کے لیے بیڈمنٹن ریکیٹ خریدنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔ پھر اس کے چچا اور خالہ اس کے لیے ایک ریکٹ خریدکردیا اور اس نے کھیل کی تربیت شروع کی۔انہوں نے کہا پرمود نے بھوبنیشور سے 12 ویں کلاس کا امتحان مکمل کیا اور اس کے بعد آئی ٹی آئی کی تعلیم مکمل کی ہے ۔ جیسا کہ وہ مسلسل بیڈمنٹن کی مشق کر رہا تھا ، اس نے ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں کے لیے کوالیفائی کر لیا۔پرمود بھگت کے بھائی سریش بھگت نے کہا ہم پرومود کی کوششوں سے بہت خوش ہیں۔ اس نے ہمارے ملک اور ریاست کے لئے گولڈ میڈل جیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہار کا کھیلوں کا بنیادی ڈھانچہ انتہائی خراب ہے۔ اس لیے بہت سے باصلاحیت کھلاڑی قومی ایونٹس میں کھیلنے سے قاصر ہیں۔پرمود کی کامیابی کے بعد انہوں نے حکومت کی توجہ بھی اس جانب مبذول کروائی ہے کہ وہ ریاست میں کھیلوں کے ماحول کو بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرے۔پرمود بھگت مینز سنگلز (ایس ایل 3) کے فائنل میں انگلینڈ کے ڈینیل بیتھل کو شکست دینے میں کامیاب رہے اور ہندوستان کے لیے گولڈ میڈل جیتا۔
ہندوستان کو 5 واں گولڈ میڈل
ٹوکیو ۔ہندوستان کے 22 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی کرشنا نگر نے مردوں کے سنگل ایس ایچ 6 ایونٹ کے فائنل میں ہانگ کانگ کے چو مین کائی کو شکست دے کر ٹوکیو پیرالمپکس میں ملک کا پانچواں گولڈ میڈل جیتا۔ کرشنا نے 21-17 ، 16-21 ، 21-17 اسکور سے میچ جیتا۔
مودی اور کووند کی مبارک باد
نئی دہلی۔ صدر رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوکیو پیرالمپکس میں گولڈ میڈل جیتنے پر بیڈمنٹن کھلاڑی کرشنا ناگرکو مبارکباد دی ہے۔ اتوار کو صدر کووند نے ٹویٹ کیا کہ ناگر کی طرف سے تاریخی کارکردگی۔مبارکباد اور نیک خواہشات۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو ناگر کو ٹوکیو پیرالمپک کھیلوں کے بیڈمنٹن ایونٹ میں طلائی گولڈ میڈل جیتنے پر مبارکباد دی۔