نئی دہلی۔ 7 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) دہلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال نے مرکز اور اترپردیش حکومت سے اناؤ عصمت ریزی کے ملزمین کو اندرون ایک ماہ پھانسی پر لٹکانے کی اپیل کی ہے۔ عصمت ریزی کا شکار اناؤ کی لڑکی کل رات 11:40 کے دوران علاج صفدر جنگ ہاسپٹل میں جانبر نہ ہوسکی جس کی حرکت قلب بند ہونے سے موت ہونے کی اطلاع ہے۔ اناؤ عصمت ریزی کی متاثرہ لڑکی کو اس وقت جلا دیا گیا تھا جب وہ مقدمہ کی سماعت کے لئے عدالت جارہی تھی۔
