کانپور: اترپردیش میں اناو کے بکسر گھاٹ کی طرح ہی کانپور کے شیوراج پور کا کھیریشور گھاٹ بھی سینکڑوں نعشوں سے بھرا پڑاہے۔گنگا کے بیچ میں اور کنارے پرمتعدد نعشیں دفن کی گئیں۔ تقریباً تین سو میٹر کے دائرے میں جہاں بھی نگاہیں دوڑائی گئیں، نعشیں ہی نعشیں نظرآئیں۔ نعشوں کے اوپر سے ریت ہٹی تو مرنے والوں کے اہل خانہ کی بے بسی اورمجبوری سامنے آگئی۔بتایا جارہا ہے کہ آس پاس کے دیہی باشندے لکڑی مہنگی ہونے اورمعاشی تنگی کے سبب سوکھی گنگا میں ہی نعشیں دفنا کر چلے گئے۔ گھاٹ پر تو نعشوں کی آخری رسومات ہوتی آئی ہے لیکن پہلی مرتبہ دفنانے کا کام کیا گیا ۔