نئی دہلی: پنجاب میں اسمبلی انتخابات سے قبل حکمران جماعت کانگریس کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اس کے دو ایم ایل اے بی جے پی میں شامل ہو گئے ہیں۔ ان میں سے ایک سینئر کانگریس لیڈر اور ایم پی پرتاپ سنگھ باجوہ کے چھوٹے بھائی فتح جنگ سنگھ باجوہ ہیں۔ فتح جنگ سنگھ باجوہ کادیان سے ایم ایل اے ہیں۔ اب اس حلقے میں دونوں بھائیوں کے درمیان انتخابی جنگ دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ پرتاپ باجوہ مبینہ طور پر یہاں سے الیکشن لڑنے کے خواہشمند ہیں۔حال ہی میں ایک ریلی میں پنجاب کانگریس کے صدر نوجوت سنگھ سدھو نے فتح باجوہ کو پارٹی کا امیدوار قرار دیا تھا۔