انتخابات کے دوران افسروں کی موت پر معاوضہ بہت کم ہے ،دوبارہ غور کرنا چاہیے: الہ آباد ہائی کورٹ

,

   

حالیہ دنوں میں اتر پردیش میں انتخابات کے دوران انتخابی عہدیداروں کی ہلاکت کے معاملے پر الہ آباد ہائی کورٹ نے منگل کو کہا کہ اہل خانہ کو ملنے والے معاوضے کی رقم بہت کم ہے اور معاوضہ کم از کم ایک کروڑ روپئے کے قریب ہونا چاہئے۔ جسٹس سدھارتھ ورما اور جسٹس اجیت کمار پر مشتمل بنچ نے ریاست میں کوویڈ 19 کے پھیلاؤ کے لئے دائر پی آئی ایل پر سماعت کے دوران یہ بات کہی ہے ، عدالت نے حکومت اور ریاستی الیکشن کمیشن کو معاوضے کی رقم پر دوبارہ غور کرنے کی ہدایت دی ہے