انتخابی شکستوں پر کانگریس قائدین کے اجلاس میں غور

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد 27 جون ( پی ٹی آئی ) تلنگانہ کے سینئر کانگریس قائدین کا آج یہاں ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ انتخابی شکستوں اور کچھ قائدین کے انحراف کے مسئلہ پر غو رکیا گیا ۔ کانگریس لیڈر و سابق رکن اسمبلی مری ششی دھر ریڈی نے کہا کہ جن قائدین نے اجلاس میں شرکت کی ان کا یہ احساس ہے کہ پارٹی کو مستحکم کرنے کیلئے کئی اقدامات کئے جانے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ اجلاس میں کانگریس وفاداروں کا فورم تشکیل دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس اور بی جے پی سے مقابلہ کیلئے کانگریس وفاداروں کا فورم قائم کرنے دوسرے وفادار لیڈرس سے بھی وسیع تر مشاورت کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اجلاس میں سابق رکن پارلیمنٹ وی ہنمنت راو اور پارٹی کی تادیبی کارروائی کمیٹی کے صدر نشین ایم کودانڈا ریڈی نے بھی شرکت کی ۔