انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کی ہدایت

   

Ferty9 Clinic

جلسوں و ریالیوں کی اجازت نہیں، بیالٹ پیپر کا استعمال
حیدرآباد۔14۔نومبر (سیاست نیوز) چیف الیکٹورل آفیسر شیشانگ گوئل نے ضلع کلکٹر کو ہدایت دی کہ وہ مجالس مقامی زمرہ کی ایم ایل سی نشستوں کے انتخابات کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کریں۔ مجالس مقامی زمرہ کی 12 ایم ایل سی نشستوں کیلئے انتخابی اعلامیہ 16 نومبر کو جاری کیا جائیگا جبکہ ضابطہ اخلاق شیڈول کی اجرائی کے ساتھ نافذ ہوچکا ہے ۔ شیشانگ گوئل نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ 9 سابق اضلاع میں رائے دہی کے اختتام تک جو کوئی خلاف ورزی کے مرتکب ہوں ان کے خلاف مقدمات درج کئے جائیں۔ ضلع کلکٹرس نے شیشانگ گوئل کو بتایا کہ 9 نومبر کو شیڈول کی اجرائی کے ساتھ ضابطہ اخلاق نافذ ہوچکا ہے۔ ضابطہ اخلاق کے تحت تمام جماعتوں کے پوسٹرس ، بیانرس اور جھنڈوں کو نکال دیا گیا ۔ گوئل نے ضابطہ اخلاق پر عمل کے سلسلہ میں ہر ضلع سے رپورٹ طلب کی ۔ پولیس و ریونیو عہدیداروں سے کہا گیا کہ وہ تال میل سے کام کریں۔ کلکٹرس سے کہا گیا کہ سیاسی جماعتوں کو جلسوں و ریالیوں کی اجازت نہ دی جائے۔ بند مقامات پر جلسوں میں صرف 200 افراد جبکہ کھلے مقامات پر 500 افراد کی حد پر عمل کیا جائے ۔ بائیک اور کار ریالیوں کی اجازت نہیں رہے گی ۔ مہم کے دوران صرف 5 افراد کو رائے دہندوں سے ملاقات کی اجازت ہوگی۔ صبح 10 تا رات 10 بجے تک مہم کی اجازت رہے گی۔ ایم ایل سی انتخابات میں رائے دہی کے لئے ای وی ایم مشینوں کے بجائے بیالٹ پیپر کا استعمال کیا جائے گا ۔ ر