انتخابی قواعد پر سختی سے عمل آوری کیلئے اقدامات کی ہدایت

   

بھونگیر میں انتخابی نوڈل عہدیداروں کے ہمراہ اجلاس، ضلع الیکشن آفیسر کا خطاب

بھونگیر ۔ 3 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) بھونگیرضلع الیکشن آفیسر اور کلکٹر ہنومنتو کنڈیبانے انتخابی نوڈل آفیسروں کو بنیادی سطح پر انتخابی قواعد کی سختی سے عمل آوری کیلئے منصوبہ بند طریقے سے اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔جمعہ کو کلکٹریٹ کانفرنس ہال میں انتخابی نوڈل آفیسروں کی مختلف ٹیموں کے ساتھ ضلع میں انتخابی ضابطہ اخلاق کی عمل آوری اور انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا۔اس موقع پرانہوں نے کہا کہ آج سے انتخابی نوٹفکیشن کی اجرائی عمل میں آئی ہے۔پرچہ نامزدگی کا عمل شروع ہوچکا ہے،نوڈل آفیسرپرچہ نامزدگی کے ادخال کی نگرانی پرچہ نامزدگی کے نظام کو موثر انداز میں انجام دینے کیلئے اقدامات کرے۔اسی فلائنگ اسکواڈ ٹیم سرویلنس شماریاتی ٹیمیں وغیرہ اپنے فرائض کو بحسن خوبی انجام دے۔اور انتخابی ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل آوری کیلئے متحرک رہے۔ بنیادی سطح پرانتخابی کوڈ کے نفاذ کیلئے توجہ مرکوز کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کو انتخابی قواعد وضوابط سے آگاہ کیا جائے تاکہ سیاسی جماعتوں اور انتخابی امیدواروں کو سویدھا ایپ کے استعمال اور اس کی مکمل جانکاری حاصل ہو۔انہوں نے کہا کہ انتخابی جلوس وجلسہ اور انتخابی تشہیری مہم کیلئے قبل اجازت حاصل کرنے کیلئے اس ایپ کا استعمال کرسکے۔۔ انہوں نے کہا کہ سوویدھا ایپ کے ذریعہ موصول ہونے والی درخواستوں کو سنگل ونڈو سسٹم میں بروقت جاری کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ سی ویزیل ایپ کے ذریعہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،اور کسی بھی قسم کی شکایت کیلئے اس ایپ کا استعمال کرے 100 منٹ کے اندر شکایت کا ازلہ کیا جائے گا۔۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کا مقصد صرف پرامن اور شفاف طریقے سے انتخابات کے انعقاد کو یقینی بنانا ہے۔اس اجلاس میں ڈسٹرکٹ ریونیو ایڈیشنل کلکٹر اے بھاسکر راؤ، نوڈل آفیسرس اور مختلف ٹیموں کے ارکان نے شرکت کی۔