انتخابی ڈیوٹی پر جانے کے دوران ماں اوربیٹا ہلاک

   

حیدرآباد 12 مئی (یواین آئی) انتخابی ڈیوٹی پر جانے کے دوران ماں اوربیٹا پٹریاں عبور کرنے کے دوران ہلاک ہوگئے ۔یہ واقعہ نیلور میں پیش آیا۔ 55سالہ بی سبھاشنی آنگن واڑی نرس تھی۔ سبھاشنی اپنے بیٹے کے ساتھ ٹریک عبور کررہی تھی کہ دونوں ٹرین کی زد میں آگئے اور ہلاک ہوگئے ۔

گانجہ کی منتقلی۔دو افراد گرفتار
حیدرآباد 12 مئی (یواین آئی)محکمہ آبکاری حکام نے میڑچل کے گھٹکیسر کے قریب گانجہ کی منتقلی پر دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ملزمین،اوڈیشہ سے اس گانجہ کو منتقل کررہے تھے ۔گھٹکیسر میں کاروں کی تلاشی کے دوران اس 20کلوگانجہ کو ضبط کیاگیا۔