حیدرآباد ۔ 17 ۔ اگست : ( راست ) : مولانا میر احمد زین العابدین حسین قادری شجاعی المعروف صاحب پاشاہ ولد مولانا حافظ و قاری میر احمد صابر الدین حسین قادری شجاعی کا مختصر علالت کے بعد بعمر 82 سال 17 اگست جمعرات 11 بجے دن انتقال ہوگیا ۔ مرحوم ، مولانا قاری میر احمد ضیا الدین حسین قادری شجاعی المعروف مخدوم پاشاہ جانشین و سجادہ نشین بارگاہ قطب دکن کے برادر کلاں تھے ۔ نماز جنازہ 18 اگست صبح 8 بجے ادا کی جائے گی ۔ تدفین پائین بارگاہ شجاعیہ عیدی بازار عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں ۔ فاتحہ سیوم 20 اگست اتوار بعد نماز عصر مسجد شجاعیہ عیدی بازار میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7995857077 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید ظہور الحق ولد جناب سید معین الحق کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 اگست کو بعد نماز ظہر مسجد صلاح الدین مغل پورہ میں ادا کی گئی اور تدفین میر کا دائرہ مغل پورہ میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم 18 اگست بروز جمعہ بعد نماز عصر مسجد محمدیہ قریب واٹر ٹینک مغل پورہ مقرر ہے ۔ تفصیلات کے لیے 8801143474 ۔ 9885609493 پر ربط کریں ۔۔