انتقال

   

حیدرآباد ۔ 29 ۔ اگست : ( راست ) : جناب محمد قاسم عرف رفیق ولد جناب نور محمد مرحوم کا علالت کے باعث منگل 29 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عشاء مسجد میاں فیروز ، غازی بنڈہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم جمعرات 31 اگست کو بعد نماز عصر مسجد میاں فیروز ، غازی بنڈہ میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7673991159 ۔ 8801767487 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد ابوالعالم ولد جناب محمد ابراہیم مرحوم ریٹائرڈ ہیڈ ماسٹر (ZPHS) ساکن یاقوت پورہ کا انتقال 29 اگست کو ہوا ۔ نماز جنازہ بروز چہارشنبہ 30 اگست کو مسجد کمیلہ یاقوت پورہ میں بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی ۔ پسماندگان میں دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9885255220 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ محترمہ قمر النساء بیگم زوجہ جناب محمد عماد الدین مرحوم ( ریٹائرڈ پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج ، پرگی ) کا اتوار 27 اگست کو انتقال ہوگیا ۔ تدفین بعد ظہر قبرستان متصل مسجد بقیع روڈ نمبر 12 بنجارہ ہلز میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں دو فرزند محمد نجم الدین ( حال مقیم جدہ ) ، محمد اعراج الدین (حال مقیم ریاض ) اور ایک دختر اسما احتشام الدین احمد ( حال مقیم امریکہ ) شامل ہیں ۔ تفصیلات کے لیے 9550337654 ، +966532862219 پر ربط کریں ۔۔