انتقال

   

حیدرآباد ۔ 8 ۔ مئی : ( راست ) : جناب غوث محمد خاں ولد جناب محمد غفور خاں مرحوم موظف سیکشن آفیسر سکریٹریٹ محکمہ لیبر کا بعمر 92 سال بروز پیر 6 مئی 2024 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز فجر مسجد مشک شاہ سلطان شاہی میں ادا کی گئی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی ۔ زیارت بروز جمعرات بعد عصر مسجد مشک شاہ میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391526700 ۔ 7569027732 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سمیع خاں ( جمیل ) ولد جناب عبداللہ خاں ساکن وجئے نگرکالونی کا بعمر 61 سال 8 مئی کو علی الصبح انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز ظہر مسجد حسینی ، وجئے نگر کالونی میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان چپل بازار میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ و فرزند ہے ۔ تفصیلات کے لیے 9052465672 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید غنی حیدر ابن میر اکبر علی مرحوم ملازم اوزان و پیمانہ جات کا 7 مئی 2024 کو انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ الاوہ سرطوق مبارک دارالشفاء میں مولانا سید حنان رضوی نے پڑھائی اور تدفین دائرہ حضرت میر مومن سلطان شاہی میں عمل میں آئی۔ مجلس زیارت بروز جمعرات 4 ساعت عصر عبادت خانہ حسینی میں مقرر ہے۔ مولانا سید حنان رضوی مخاطب کریں گے۔