انتقال

   

حیدرآباد /23 اگست ( راست ) جناب محمد اسلم ولد محمد عبدالحفیظ مالک عزیز ایڈورٹائزنگ ایجنسی کا حالت نیند میں آج قبل نماز فجر بعمر 49 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بروز جمعہ 11.30 بجے شب جامع مسجد احمد بادباؒ ، فرسٹ لانسرز میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان درگاہ حضرت سید احمد بادپاؒ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان و دختر،دو بھائی محمد عبدالقادر ( سعودی عرب ) اور محمد عبدالعظیم ( منیجر عزیز ایڈورٹائزنگ ایجنسی ) ٹولی چوکی ، وجئے نگر کالونی شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 25 اگست بروز اتوار بعد نماز عصر مسجد قادریہ احمد نگر ، فرسٹ لانسر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کیلئے فون نمبرات 9700220021/9391109472 / 9246169263پر ربط کریں ۔