انتقال

   

حیدرآباد ۔ 20 ۔ نومبر : ( راست ) : الحاج محمد فرید الدین ولد جناب احمد محی الدین ایڈوکیٹ مرحوم متوطن محبوب آباد ضلع حال مقیم قادری باغ حیدرآباد کا بعمر 86 سال انتقال ہوگیا ۔ وہ محکمہ تعلیم کے مہتمم تھے ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ تین فرزندان اور چار دختران شامل ہیں ۔ نماز جنازہ بروز جمعرات 21 نومبر 2024 کو عالمگیری مسجد شانتی نگر میں بعد ظہر ادا کی جائے گی اور متصل قبرستان میں تدفین عمل میں آئے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9177709849 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب میر محبوب علی ولد جناب میر عثمان علی کا بروز چہارشنبہ 20 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 21 نومبر 2024 بروز جمعرات بعد نماز ظہر مسجد عباد اللہ ، باغ جہاں آراء میں ادا کی گئی اور تدفین بڑا قبرستان دبیر پورہ میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9441166408 ۔ 9703555932 پر ربط کریں ۔۔