حیدرآباد ۔ یکم ۔ جنوری : ( راست ) : جناب سید محمد عالم ولد جناب محمد علی قیوم مرحوم سابق SWCCجدہ کا یکم جنوری 2025 کو بعمر 82 سال انتقال ہوگیا۔ نماز جنازہ مسجد عرفات یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین بوعلی شاہ صاحب ؒ قبرستان میں عمل میں آئی ‘ مرحوم عرفان محمد علی بزنس مین ( یو اے ای) کے سسر تھے۔ مزید تفصیلات کے لیے فون 8074496727پر ربط کریں۔
٭٭ جناب میر محبوب علی ولد جناب میر احمد علی مرحوم ریٹائرڈ وائس پرنسپل گورنمنٹ آئی ٹی آئی ساکن نیو ملک پیٹ نزد مسجد گلزار کا بعمر 77 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 2 جنوری بعد نماز ظہر ( نماز ایک بجے ) مسجد گلزار میں ادا کی جائے گی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9182015234 ۔ 9440498999 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ شاعر جناب مومن خاں شوق کی بہو محترمہ ثناء صدیقی دختر جناب محمد سلمان صدیقی مرحوم زوجہ اشرف خاں کا منگل 31 دسمبر 2024 کو دوپہر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں یکم جنوری 2025 کو بعد نماز ظہر ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد سے قریب قبرستان بازار گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ چار دختران شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 3 جنوری کو مسجد قطب شاہی بازار گھاٹ میں بعد نماز عصر مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9493694279 پر ربط کریں ۔۔