حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( راست ) : جناب محمد ظہیر الدین کا 26 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 27 مارچ بروز جمعرات بعد نماز فجر مسجد خیر الانام کملہ پوری کالونی سری نگر کالونی یوسف گوڑہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان مسجد بقیع بنجارہ ہلز میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 4 فرزندان اور 5 دختران ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبر 8978376631 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید بشیر الدین قادری سابق اسسٹنٹ رجسٹرار کوآپریٹیو ڈپارٹمنٹ کے مطابق ڈاکٹر سید رشید الدین قادری مشائخ بالاپور کا 26 مارچ کی صبح 11 بجے انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ درگاہ بالا پور بعد نماز ظہر 27 مارچ بروز جمعرات کو ادا کی جائے گی ۔ تدفین احاطہ درگاہ شریف میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں میں دو فرزندان و دو دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9948323011 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب محمد حمید موظف فاریسٹ سیکشن آفیسر ولد محمد احمد صدیقی ساکن شانتی نگر کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ ، تدفین اور مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 7674829367 یا 9866837925 پر ربط کریں ۔
٭٭ محترمہ قمر سلطانہ اہلیہ جناب سید غوث محی الدین حسینی المعروف نصر الحق قادری ریٹائرڈ اسسٹنٹ انجینئر ( آر اینڈ بی ) و بنت سید جعفر حسینی مرحوم ( غالب کریمنگری ) کا 25 مارچ کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد تراویح مسجد انجن باولی فلک نما میں ادا کی گئی اور تدفین قادری چمن میں عمل میں آئی ۔ فاتحہ سیوم بروز جمعرات بعد نماز عصر مسجد انجن باولی میں مقرر ہے ۔ پسماندگان میں دو فرزندان کے علاوہ دو صاحبزادیاں شامل ہیں ۔ تفصیلات کیلئے 9440877806 پر ربط کریں ۔۔