انتقال

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ جولائی : ( راست ) : جناب ایم ایم غوری عارف صدر سٹی زن ویلفیر اسوسی ایشن و ریٹائرڈ انسپکٹر اکسائز ڈپارٹمنٹ کا مختصر سی علالت کے بعد ہفتہ کی شام انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ اتوار کو بعد نماز ظہر مسجد عمر بن خطاب ، نئی سڑک چنچل گوڑہ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان اولڈ بوئن پلی میں عمل میں آئی ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8187837906 ۔ 9885738484 پر ربط کریں ۔۔

٭٭ قاضی محمد نور الدین صدیقی ولد جناب محمد قاضی احسان الدین صدیقی مرحوم قاضی پان گاون مہاراشٹرا کا 64 سال کی عمر میں 30 جون کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 30 جون کو بعد نماز عشاء آستانہ عالیہ درگاہ حضرت سید شاہ راجو حسینیؒ میں ادا کی گئی اور تدفین متصل قبرستان درگاہ حضرت سید شاہ راجو حسینی قبلہؒ میں عمل میں آئی ۔ قاری حضرت سید شاہ ندیم اللہ حسینی سجادہ نشین و متولی آستانہ عالیہ حضرت سید شاہ راجو حسینی قبلہؒ کے ماموں ہوتے ہیں ۔ پسماندگان میں 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 8341297064 ۔ 9295903709 پر ربط کریں ۔ زیارت 3 جولائی جمعرات بعد نماز عصر درگاہ حضرت سید شاہ راجو حسینی قبلہؒ میں مقرر ہے ۔۔

٭٭ محترمہ نکہت سلطانہ زوجہ مرزا فرحت اللہ بیگ ساکن نیو ملک پیٹ کا مختصر علالت کے بعد 30 جون بروز پیر انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ یکم جولائی بروز منگل بعد نماز ظہر مسجد محی الدین النساء ملک پیٹ میں ادا کی گئی اور تدفین قبرستان مسجد چندا صاحب چادر گھاٹ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں شوہر کے علاوہ 3 فرزندان اور ایک دختر شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے فون نمبرات 9700335085 ۔ 9059984008 پر ربط کریں ۔۔