حیدرآباد ۔ 16 ۔ نومبر : ( راست ) : جناب محمد خواجہ معین الدین ساکن بڑا بازار یاقوت پورہ ولد جناب محمد شرف الدین مرحوم کا 16 نومبر کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ بعد نماز عصر جامع مسجد املی بن یاقوت پورہ میں ادا کی گئی ۔ تدفین قبرستان سلطان دائرہ چھاونی ناد علی بیگ میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو فرزندان اور تین دختران شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9346390884 ۔ 6305411751 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب مرزا حشمت اللہ بیگ ولد جناب مرزا عظمت اللہ بیگ موظف ملازم محکمہ فائر سروسیس کا بعمر 80 سال کا قلب پر حملہ کے باعث 16 نومبر 2022 کو انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 17 نومبر بعد نماز ظہر مسجد بغدادیہ ایم بی حیات سنتوش نگر کالونی میں ادا کی جائے گی اور تدفین قبرستان تکیہ روشن دل، دبیر پورہ میں عمل میں آئے گی ۔ پسماندگان میں پانچ فرزندان شامل ہیں ۔ مزید تفصیلات کے لیے 855885933 یا 9963890104 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید شاہ عثمان حسینی قادری رافی ولد جناب سید شاہ حافظ حسینی قادری رافی کا مختصر سی علالت کے بعد 16 نومبر 2022 کو بعمر 75 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ آج ہی بعد ظہر حضرت مومن شاہ خلوت میں ادا کی گئی اور تدفین تکیہ سوپ شاہ ولی مرلی گنبد پرانا پل میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ 2 لڑکیاں شامل ہیں ۔ فاتحہ سیوم 18 نومبر بعد عصر مسجد مومن شاہ خلوت میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 9391128441 ۔ 8008707130 پر ربط کریں ۔۔
٭٭ جناب سید عصیم قریشی سابق پرنسپل گورنمنٹ جونیر کالج گھن پور اسٹیشن ( ورنگل ) ولد جناب سید احمد قریشی مرحوم کا انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازہ 14 نومبر کو بعد نماز ظہر مسجد بلال ؓ ، قسمت پور حمایت ساگر میں ادا کی گئی ۔ تدفین مسجد عالمگیر شانتی نگر سے متصل قبرستان میں عمل میں آئی ۔ پسماندگان میں ایک فرزند اور ایک دختر شامل ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے 7075214218 پر ربط کریں ۔۔