نئی دہلی۔ سابق عالمی چمپئن شپ سلور میڈلسٹ اور اولمپین انجم مودگل نے انٹرنیشنل شوٹنگ اسپورٹ فیڈریشن (آئی ایس ایس ایف) ورلڈ کپ رائفل/پستول/ شاٹ گن کے مقابلے کے آٹھویں دن خواتین کے 50 میٹر رائفل 3 پوزیشنز (3 پی) ایونٹ میں برونز میڈلجیتا ہے۔ چانگون کوریا میں رواں ورلڈ کپ میں سال کا دوسرا انفرادی ایس ایس ایف ورلڈ کپ میڈل ہے ۔انہوں نے گزشتہ ماہ منعقدہ باکو ورلڈ کپ میں اسی ایونٹ میں سلور میڈل جیتا تھا۔مردوں کی3 پی ٹیم نے پھر سلور میڈل جیتا۔ گولڈ میڈل کے مقابلے میں جمہوریہ چیک سے 12-16 سے شکست کھا کر ہندوستان کو دن میں دوسرا میڈل ملا لیکن اسے سلور میڈل پر اکتفا کرنا پڑا۔ اس طرح اتوار کو شاندار مظاہروں سے ہندوستان نے چار گولڈ، پانچ سلور اور دوبرونزمیڈل کے ساتھ ایک بار پھرمیڈل کی صف میں سرفہرست مقام کو برقرار رکھا۔ کوریا تین گولڈ اور ایک سلور میڈل کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ قبل ازیں انجم نے ہفتہ کو خواتین کے 3 پی میں رینکنگ راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کیا اورکوالیفائر میں چھٹے نمبر پر رہے۔ اتوارکو رینکنگ راؤنڈ کا آغاز زیادہ متاثرکن نہیں کیا اورگھٹنے کی پوزیشن میں پہلے 10 شاٹس کے بعد آٹھ شوٹرز میں سے پانچویں نمبر پر تھی۔